رندوں کو بھي معلوم ہيں صوفي کے کمالات - اردو ادبیات

Post Top Ad

اتوار، 24 مئی، 2009

رندوں کو بھي معلوم ہيں صوفي کے کمالات

رندوں کو بھي معلوم ہيں صوفي کے کمالات
ہر چند کہ مشہور نہيں ان کے کرامات
خود گيري و خودداري و گلبانگ 'انا الحق'
آزاد ہو سالک تو ہيں يہ اس کے مقامات
محکوم ہو سالک تو يہي اس کا 'ہمہ اوست'
خود مردہ و خود مرقد و خود مرگ مفاجات!

Post Top Ad